29 فروری ، 2016
نیویارک .....ہر4سال بعد فروری کے مہینے میں ایک دن کا اضافہ لیپ ائیر کہلاتا ہے ،اس موقع پر جہاں کئی لوگ اپنی سالگرہ منارہے ہیں وہیں گوگل نے بھی اس خوشی کے موقع پر اپنا نیا ڈوڈل جاری کردیا ہے۔
اس ڈوڈل میں 2خرگوش جن پر 28اور 1تاریخ لکھی ہے ،سوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ 29ہندسے والا خرگوش اچانک ان دونوں خرگوشوں کے درمیان کود پڑتا ہے اور اپنی جگہ بناکر آنکھیں موند لیتا ہے۔
لیپ ائیر کے موقع پر گوگل کی جانب سے پیش کردہ یہ دلچسپ ڈوڈل شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔