دلچسپ و عجیب
29 فروری ، 2016

طوطے میاں کو اپنی ٹوٹی چونچ دوبارہ مل گئی

طوطے میاں کو اپنی ٹوٹی چونچ دوبارہ مل گئی

برازیلیا......برازیل میں ڈاکٹروں نے ایک انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک طوطے کو اُس کی ٹوٹی ہوئی چونچ لاٹا دی۔

جی ہاں گیِگیِ نامی یہ طوطا ایک خاتون کو اس وقت ملا جب وہ اپنی ٹوٹی ہوئی چونچ سے کھانے کے قابل نہیں رہا تھا،اس خاتون نے جانوروں کے ڈاکٹر زسے رابطہ کیا۔

ڈاکٹروں نے گیِگیِ کی چونچ لگانے کے لئے تھری ڈی پرنٹر کا استعمال کیا اور ٹائی ٹینیئم کی مدد سے تھری ڈی پرنٹیڈ چونچ تیار کی جسے ایک مومعمولی سے آپریشن کے بعد طوطے کے ناک سے لگا دیا گیا۔

اب گیِگیِ اپنی چونچ کی مدد سے خود کھا پی سکتا ہے اور ایک عام طوطے کی طرح اپنی زندگی گزار رہا ہے۔

مزید خبریں :