01 مارچ ، 2016
ٹوکیو ......ہر سال کی طرح اس سال بھی جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں10ویں سالانہ میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔ 2016ءکی اس میراتھن میں 40ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور ہلکی پھلکی دوڑ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا۔
اس سال بھی دوڑ میں شامل ہونے والے کئی شرکاء نے دلچسپ ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے، جن میں مختلف کارٹون کریکٹرز سے لیکر جانوروں اور دلچسپ و عجیب انداز میں تیار کیے گئے ملبوسات میراتھن کے دوران لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔