03 مارچ ، 2016
نیو یارک......بہادر خاتون کیشئرنے اسٹور میں ڈکیتی کی نیت سے آنے والے ڈاکو کی درگت بناتے ہو ئےڈکیتی کو کوشش بھی ناکام بنادی۔
مشہور کہاوت ہےکہ برے کام کا انجام بھی برا ہی ہوتا ہے اور یہ کہاوت اس واقعے پر بالکل صادق آتی ہے، امریکا کے ایک اسٹور میں آنے والے ایک ڈاکونے کولڈ ڈرنک کے پیسے دینے کے بہانے گن نکال لی اور خاتون کیشئر سے رقم کا مطالبہ کیا۔
خاتون کیشیئر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو سے پستول چھین لی اور اس پر دھاوا بول کر درگت بنا ڈالی۔اس غیر یقینی ردعمل نے ڈاکو کے اوسان خطاء کردیئے جس کے بعد وہ الٹے پاؤں جان بچا کر بھاگ کھڑا ہوا۔اسے کہتے ہیں کہ کھایا پیا کچھ نہیں اور گلاس توڑا بارہ آنے۔