11 مارچ ، 2016
ڈوڈوما........یوں تو دنیا بھر میں آئس کریم کھانے کے شوقین افراد کے لئے نت نئی اور مزیدار آئس کریم مناسب قیمت میں بیچی جاتی ہیں۔ لیکن افریقہ میں ایک ایسی آئس کریم بھی ہے، جس کی قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
اس آئس کریم کا نام ’سنڈے‘ ہے، جسے 40لاکھ روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔ اس آئس کریم کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کی تیار ی میں افریقہ کے سب سے اونچے پہاڑکیلی منجیرو کی چوٹی سے حاصل کر دہ برف کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ماہرین کے ایک اندازے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث یہ گلیشئر اگلے 10سے 15سالوں میں غائب ہوجائیں گے ، اس لئے اگر آپ بھی دنیا کی سب سے مہنگی آئس کریم کھانا چاہتے ہیں تو جلد ہی افریقہ پہنچ جائیں۔