دلچسپ و عجیب
12 مارچ ، 2016

ناکارہ اشیاء کے پر زۂ جات سےمجسمے تیار کرنے والا ماہر فنکار

ناکارہ اشیاء کے پر زۂ جات سےمجسمے تیار کرنے والا ماہر فنکار

بھارت....ناکارہ اشیاء کو دوباہ سے استعمال میں لانا اپنے اندر ایک آرٹ کی حیثیت رکھتا ہے اور اگر اسے کسی شاہکار مجسمے کی شکل میں ڈھال دیا جائے تو سونے پر سہاگہ۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے گوپال نامجوشی کا شمار بھی ایسے فن کاروں میں ہوتا ہے جو کاروں اور بائیکس سمیت دیگر کئی ناکارہ اشیاء سے دیدہ زیب مجسمے بنا نے میں بے مثال مہارت رکھتے ہیں۔

گوپال اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ترکِ استعمال کی گئیں کاروں کے پرزے ،پلاسٹک کی اشیاء ، ٹوٹے ہوئے کھلونے،پرانے ٹِن کینز، بائیکس سمیت اور دیگرناکارہ پرزۂ جات کو اس طرح ایک جگہ جمع کرتے ہیں کہ وہ ایک مبہوت کن فن پارے کی شکل میں ڈھل جاتے ہیں۔

چھوٹے چھوٹے پرزۂ جات کو یکجا کر کے بنائے گئے مختلف سائز اور حجم کے ان منفرد مجسموں کی خوبصورتی اور انفرادیت، دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب فوراً ہی کھینچ لیتی ہے۔

مزید خبریں :