دلچسپ و عجیب
14 مارچ ، 2016

سینٹ پیٹرکس ڈے؛ شکاگو کا دریا سبزرنگ میں تبدیل کر دیا گیا

سینٹ پیٹرکس ڈے؛ شکاگو کا دریا سبزرنگ میں تبدیل کر دیا گیا

نیویارک .....دنیا بھر میں سینٹ پیٹرکس ڈے کو زور و شور سے منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے کئی ممالک میں خصوصی پریڈ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اس موقع پرجہاں دریائے شکاگو سمیت نیویارک اور آسٹریلیا کے اہم مقامات اور دریاؤں کو ہرے رنگ میں رنگ دیا گیا ہے وہیں پریڈ میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد بھی روائتی ملبوسات میں سڑکوں پر نکلتے ہیں جن میں ہرا رنگ نمایاں ہوتا ہے ۔

لندن اور امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سینٹ پیٹرک تقریبات ہوتی ہیں جس میں پریڈ سمیت دنیا بھر کی عظیم الشان عمارتوں،مجسموں اور مقامات کو بھی ہرے رنگ میں نہلادیا جاتا ہے۔

اہرامِ مصر، لندن آئی، اٹلی کا پیسا ٹاوراور سڈنی کے اوپرا ہاؤس سمیت برازیل،آئرلینڈاور دیگر ممالک کے تاریخی مقامات ہر سال ہرے رنگ میں ڈوبے نظر آرہے ہیں۔

پریڈ میں مختلف بینڈ، بیگ پائپر اور روایتی ملبوسات پہنے لوگ گروپ کی صورت میں پریڈ میں حصہ لیتے ہیں جس میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :