دلچسپ و عجیب
15 مارچ ، 2016

مہم جوخاتون کا 125فٹ بلندی پرتنی رسی پر چلنے کا مظاہرہ

مہم جوخاتون کا 125فٹ بلندی پرتنی رسی پر چلنے کا مظاہرہ

لندن .....شہرت کے حصول کیلئے اپنی جان داؤ پر لگا دینا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی لیکن ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ شوق کاکوئی مول نہیں ہوتا جس کی تکمیل کیلئے انسان کچھ بھی کر گزرتا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی سارہ رکسم نے زمین سے 125فٹ کی بلندی پر تنی رسّی پر چلنے کا خوفناک مظاہرہ پیش کیا۔

خاتون نے اس دوران شیفلڈ شہر کی دو عمارتوں سے بندھی رسّی پر60میٹر کا فاصلہ طے کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

واضح رہے کہ سارہ رکسم اس سے قبل بھی اس ہی طرز کے کئی کارنامے سر انجام دی چکی ہیں۔

مزید خبریں :