16 مارچ ، 2016
نیو یارک......انسانوں کا اپنے آپ کو فٹ اور صحتمند رہنے کیلئے ورزش کرناعام سی بات ہے لیکن اب تو جانوروں پر بھی فٹنس کا جنون سوار ہو گیا ہے۔
زیر نظر تصویر میں دریائی بلے کو ہی دیکھ لیں جو فٹنس کریز میں مبتلا ہوکر ایکسرسائز کرنے میں پوری طرح مگن ہے۔اپنی مالکن کا اشارہ ملتے ہی دونوں ہاتھ سر کے نیچے کر کےایسے ورزش کرتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔یہ تو نہیں معلوم کہ اس دریائی بلے کے سر پر یہ ورزش کرنے کا بھوت کیوں سوار ہوا لیکن اس کے انداز بڑے کمال کے ہیں۔