16 مارچ ، 2016
ایتھنز......یونان کے شہر پاتراس میں موج مستی اور ہلے گلے سے بھرپور رنگا رنگ سالانہ کارنیول کاانعقاد کیا گیا۔ اس میلے میں شرکت کے لیے رنگ برنگے ملبوسات اور مختلف انداز و کردار کے کاسٹیومز پہنے ہزاروں افراد مجوزہ مقامات پر پہنچے جس کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں پر ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیاگیا۔
دنیا کے مختلف مقامات سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی کارنیو ل کی رنگینوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں پہنچی ۔ کارنیول میں مختلف اشکال کے فلوٹس سمیت سینکڑوں ڈانسرز نے بھی شرکت کر کے ایونٹ کو چار چاند لگادیئے۔