16 مارچ ، 2016
کینبرا......آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے پتلا کیمرے کا لینس تیار کیا ہے جو انسانی بال سے دو ہزار گناباریک ہے۔
دنیا کے اس پتلے ترین لینس کو کرسٹل گلاس سے بنایا گیا ہے جو 6.3نینو میٹر موٹا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے یہ لینس میڈیکل اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کارآمدثابت ہوگا جبکہ اسے کمپیوٹر اور ٹی وی اسکرین کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ لینس پہلے تیار کئے گئے لینس سے آٹھ گنا پتلا ہے جس کی موٹائی 50نینو میٹرتھی۔