دلچسپ و عجیب
17 مارچ ، 2016

تھائی لینڈکی سڑکوں پر پانڈوں کا ڈیرہ

تھائی لینڈکی سڑکوں پر پانڈوں کا ڈیرہ

منیلا......تھائی لینڈ کے تاریخی شہرAyutthaya کی سڑکوں پر آجکل سیکڑوں پانڈوں نے ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔

حیران ہونے کی ضرورت نہیں یہ پانڈے کسی احتجاجی مظاہرے میں شرکت نہیں کررہے بلکہ یہ جنگلی حیاتیات کے تحفظ کا شعور اُجاگرکرنے کیلئے فنکاروں کی انوکھی کاوش ہے۔

مختلف آرٹسٹوں نے ملکرکم وبیش ایک ہزارپانڈا تیار کرکے انہیں شہر کے سٹی ہال میں ڈسپلے پر رکھا ہے جنہیں دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگوں نے یہاں کا رُخ کیا۔

اس مہم میں ہاتھیوں کا جھُنڈ بھی پانڈوں کا روپ دھارے میدان میں اُتر آیا اور لوگوں کو مختلف کرتب دکھا کر محظوظ کرتے دکھائی دئیے۔

یہ انوکھا ایونٹ پانڈوں کے تحفظ کے حوالے سے لوگوں میں جوش وخروش بڑھانے کی تشہیری مہم ہے، بعد ازاں یہ ماڈلز فروخت کیے جائیں گے جس سے حاصل ہونیوالی رقم پانڈوں کی فلاح کیلئے استعمال کی جائیگی۔

مزید خبریں :