صحت و سائنس
08 جون ، 2012

جوگِنگ کے دوران ہو امیں اُڑ کر آپکا ساتھ دینے والا روبوٹک دوست

جوگِنگ کے دوران ہو امیں اُڑ کر آپکا ساتھ دینے والا روبوٹک دوست

سڈنی…این جی ٹی…اگر آپ اکیلے جوگِنگ(Jogging) کر کے اکتاہٹ کا شکار ہو جا تے ہیں تو انتظار کیسا یہ روبوٹک دوست آپ ہی کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔آسٹریلو ی ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کر لیا ہے جو ہو ا میں اڑ کر جوگِنگ کے دوران ایک دوست کی طرح آپ کا ساتھ دے گا۔ 'Joggobot Drone'نامی اِس روبوٹ میں ایسے سینسرز اور کیمرے نصب ہیں جن کی مدد سے یہ اُڑن طشتری کی طرح ٹریک پر دوڑنے والے شخص کی خصوصی ٹی شرٹ پر نا رنجی اور نیلے رنگوں کی شناخت کر کے کئی فٹ کی بلندی پر اڑتا رہتاہے۔ ماہرین کے مطابق اس جدید مشینی ساتھی کے باعث زیادہ سے زیادہ لوگ نا صر ف جوگِنگ کی طرف راغب ہو ں گے بلکہ اس کی رہنمائی میں دوڑتے ہوئے انہیں وقت گزرنے کا احساس بھی نہیں ہو گا۔

مزید خبریں :