26 مارچ ، 2016
لندن ......کائنات میں موجود سیاروں کے حوالے سے کئی باتیں کہی جاتیں ہیں لیکن ان سیاروں کے نام کیوں اور کیسے پڑے یہ بھی ایک دلچسپ کہانی ہے۔
ہمارے نظام شمسی میں کل9سیارے ہیں جو سورج کے مدار میں گردش کرتے ہیں، دلچسپ امر یہ ہے کہ زمین کے علاوہ تمام سیاروں کے نام یونانی اور رومی دیوی دیوتاؤں کے نام پر رکھے گئے ہیں۔
مشتری، زحل، مریخ، زہرہ اور عطارد کے نام ہزاروں سال پہلے یونانی اور رومی دیوی دیوتاؤں کے نام پر رکھے گئے جبکہ اس کے بعد دریافت ہونے والے سیاروں کے ناموں کو بھی اسی رویات کے مطابق رکھا گیا۔
سورج سے سب سے نزدیک سیارے عطاردکا نام سفر کے رومن دیوتاکے نام سے منسوب ہے جبکہ زہرہ سیارہ محبت اور خوبصورتی کی رومن دیوی کے نام سے ماخوزہے۔
مریخ کا نام جنگ کے خدا کے نام پر رکھا گیاجبکہ سیارہ مشتری کو رومن دیوتاؤں کے بادشاہ کا نام دیاگیا ۔ زراعت سے وابستہ رومی خدا کے نام پر سیارہ زحل کا نام رکھا گیاجبکہ یورینس کو دیوتاؤں کے ایک قدیم بادشاہ کے نام سے منسوب کیا گیا ۔
نظام شمسی کا آٹھواں سیارہ نیپچون کا نام سمندر کے دیوتا پر رکھا گیا۔ پلوٹو وہ واحد سیارہ ہے جس کو زیر آب سمندر کے دیوتا کے نام سے پکارا گیا مگراب یہ بونے سیارے کے نام سے جانا جاتا ہے ۔
جناب اب بات کرتے ہیں اپنی زمین کی جہاں اربوں جاندار بستے ہیں اس کا نام انگریزی اورجرمن دونوں زبانوں سے لیا گیا جس کا مطلب ہے میدان ہے۔