دلچسپ و عجیب
26 مارچ ، 2016

12سو امریکیوں کا میٹرس سے ہیومن ڈومینوز بنانے کا عالمی ریکارڈ

12سو امریکیوں کا میٹرس سے ہیومن ڈومینوز بنانے کا عالمی ریکارڈ

نیویارک ......دنیا میں باصلاحیت اور اپنے کام میں مہارت رکھنے والے لوگوں کی کمی نہیں لیکن اصل فنکار وہی ہوتاہے جو اپنے فن کا مظاہرہ اس ڈھنگ سے کرے کہ سب کوحیران کردے۔

امریکا میں ایسے ہی باصلاحیت نوجوانوں نے نرم و ملائم گدوں کا استعمال کرتے ہوئے انسانی ڈومینوز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

اس ریکارڈ کے لئے 1200افراد نے بیک وقت ایک ایک میٹرس کو ہاتھ میں تھام کر قطار بنائی اور پھر ایک دوسرے کے اوپر میٹرس کے ساتھ گر کر نیا عالمی ہیو من میٹرس ڈومینوز ریکارڈ قاکردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2012میں یہی ریکا رڈ جرمنی میں 1150افراد نے میٹرس کی مدد سے قا ئم کیاتھا۔

مزید خبریں :