26 مارچ ، 2016
لندن......اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ صرف انسان ہی زندگی کی 100بہاریں دیکھنے والا واحد جاندارہے تو یقیناً یہ اس کی غلط فہمی ہے کیونکہ برطانیہ میں ایک ایسا کچھوا بھی ہے جو زندگی کی 184بہاریں دیکھ چکا ہے۔
برطانوی جزیرے سینٹ ہیلینا کے ایک پارک میں رہنے والا جوناتھن نامی یہ کچھوا دنیا کے معمر ترین جاندار کا اعزاز رکھتا ہے جسے پارک انتظامیہ نے حال ہی میں پہلی بار نہلایا ہے۔جناب یہ تیاریاں یوں ہی نہیں کی جا رہیں بلکہ آئندہ چند ہفتوں میں اس جزیرے پر شاہی خاندان کی آمد متوقع ہے۔
، اسی سلسلے میں ویٹس نے معمر ترین کچھوے کے خول کو شیمپو کرتے ہوئے اسے خوب رگڑ کر مزے سے نہالایا ۔جوناتھن 1832میں برطانیہ میں ہی پیدا ہوا تھا جبکہ اس کے تمام ساتھی کئی دہائیوں پہلے ہی اس کا ساتھ چھوڑ کر دنیا سے جا چکے ہیں۔بڑھاپے کی وجہ سے اس کے پورے جسم پر جھریاں پڑ چکی ہیں اور اس ہی لئے یہ زیادہ دیر حرکت بھی نہیں کر سکتا ۔