08 جون ، 2012
لاہور …جیو نیوز پر رپورٹ نشر ہونے کے بعد گردوں کی مریض بچی ناعمہ گل علاج کے لیے لاہور کے مقامی اسپتال پہنچ گئی ہے۔ جیو نیوز پر بارہ سالہ ناعمہ گل کے دونوں گردے ناکارہ ہونے اور والدین کے پاس بچی کے علاج کے لیے رقم نہ ہونے سے متعلق رپورٹ جیو نیوز پر نشر کی گئی۔ جس میں ناعمہ کے والدین نے اس کے علاج کے لیے مالی امداد کی اپیل کی تھی۔ جس کے بعد بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے ناعمہ کے علاج میں مکمل مدد کا اعلان کیا۔ ناعمہ کے والد عمر گل نے جیو نیوز کوبتایا کہ بیٹی کو لے کر وہ لاہور میں بحریہ ٹاون میں واقع اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ جہاں ناعمہ کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ عمر گل نے جیو نیوز کا شکریہ اداکیا ہے اور کہا ہے کہ رپورٹ چلنے کے بعد ان کی بچی کا علاج ممکن ہو سکا ہے۔