دلچسپ و عجیب
03 جون ، 2016

جاپان : جنگل میں لاپتہ ہونے والا 7سالہ بچہ زندہ مل گیا

جاپان : جنگل میں لاپتہ ہونے والا 7سالہ بچہ زندہ مل گیا

 


جاپان میں ماں باپ کی سزا بچے کیلئے مصیبت بن گئی،ایک ہفتے تک جنگل میں لاپتہ رہنے والے 7 سالہ بچے کو زندہ سلامت ڈھونڈ نکالا گیا۔


ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں رنگ لے آئیں اور ایک ہفتے بعد بچے کو خطرناک جنگل سے ڈھونڈ نکالا گیا۔


حکام کے مطابق بچہ بالکل صحیح سلامت ہے ، بچہ ایک ملٹری بیس سے ملا، جبکہ بچہ اہلکاروں کو جنگل میں ایک مشق کے دوران ملا تھا۔


بچے کو والدین نے سزا کے طور پر ایک ہفتے قبل جنگل میں چھوڑ دیا تھا، باپ نے اپنی اس غلطی پر بیٹے سے معافی بھی مانگی۔

مزید خبریں :