صحت و سائنس
09 جون ، 2012

منفرد رو بوٹ جو مریض کی آخری سانس تک دلجوئی کر یگا

منفرد رو بوٹ جو مریض کی آخری سانس تک دلجوئی کر یگا

نیویارک…این جی ٹی…دنیاکے ترقی یافتہ ممالک نے زندگی کی تما م مشکلات کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی بدولت آسان اور حل کر نے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کر لی ہے لیکن اب بھی وہاں ایسے افراد کی کمی نہیں جو اپنی زندگی کی آخری سانسیں لینے کے دوران بالکل تنہا رہ گئے ہیں۔اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امریکا میں ایک ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو بیماری کے باعث اسپتال کے بستر پر اپنی زندگی کی آخری سانسیں لینے والے مریضوں کی تنہائی اور اُداسی کو دور کر نے کیلئے اس کی تابعداری اور دل جوئی کر ے گا ۔Last Moment نامی یہ روبوٹ اپنے مشینی ہاتھوں سے مر یض کے بازوپرمسلسل اپنائیت سے سہلانے کے ساتھ ساتھ حوصلہ کن باتیں کرکے پیاروں کی مو جودگی کا احسا س دلاتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس رو بوٹ کو ان خوبیوں کے ساتھ اسپتالوں میں بسترِ مرگ پر پڑے ایسے مر یضوں کے لئے تیار کیا گیا ہے جو اُس مو قع پر اکیلے پن کا شکار ہو ں۔

مزید خبریں :