صحت و سائنس
08 جون ، 2016

روزہ رکھنے سے صحت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں، امریکی تحقیق

روزہ رکھنے سے صحت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں، امریکی تحقیق

 


روزے کی افادیت اور طبی فوائد سے انکار کسی صورت ممکن نہیں اور اب تو جدید سائنس نے بھی اس بات کو تسلیم کر لیا ہے۔


امریکہ کی یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ روزہ رکھنے سے نہ صرف جسمانی دفاعی نضام مضبوط ہو جاتا ہے بلکہ اس کے انسانی صحت پر بھی کئی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ ڈھلتی عمر میں انسان کے جسم میں پیدا ہونے والے طبی مسائل کم کرنے کے ساتھ ساتھ قوت برداشت کو بھی نا قابل تسخیر بنا دیتا ہے۔


تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ روزے رکھنے سے خراب یا بیکار خلیات کی صفائی بھی ہو جاتی ہے۔

مزید خبریں :