11 جون ، 2016
راہ چلتے لوگوں پر اپناغصہ نکالتے بندرکی ویڈیو نےانٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے، بندر میاں کی زوردار کک سے بیچارہ شخص حواس باختہ رہ گیا۔
بندراپنی نٹ کھٹ عادتوں اور شرارتوں سے انسانوں کو تنگ کرنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں لیکن جناب انہیں غصہ بھی غضب کا آتا ہے یقین نہیں تو آپ خودہی ملاحظہ کرلیں ۔
یہ منظراُس وقت دیکھے گئے جب ایک غصیلے بندر نے راہ چلتے شخص پر اپنا غصہ کچھ یوں نکالا کہ اس شخص کے پیچھے آتے ہوئے اُسے زور کی لات ماری کہ وہ اچھل کے زمین پر جا گرا جبکہ دوسری جانب بیچارہ راہگیر اس اچانک اور غیر متوقع حملے پر کبھی بندر تو کبھی خود کی حالت پر غور کرتا رہا کہ آخر کس جرم کی سزامجھے دی گئی ۔
بندر میاں کی اس ویڈیوکی انٹرنیٹ پر دھوم مچی ہوئی ہے جسے اب تک ہزاروں افراد کی جانب سے دیکھا اور پسند کیا جا چکا ہے۔