صحت و سائنس
14 جون ، 2016

طبی تاریخ میں تمام انسانی اعضا تبدیل کرنے کا انوکھا کام

طبی تاریخ میں تمام انسانی اعضا تبدیل کرنے کا انوکھا کام

چین میں چھ سال سے فالج کے باعث معذور شخص کے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی امید پیدا ہوچلی ہے ۔چینی ڈاکٹروں نے طبی تاریخ میں انوکھا کام کرنے کی ٹھان لی ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق معذور شخص کے جسم کے تمام اعضا تبدیل کیے جائیں گے ۔


باسٹھ سال کا وانگ ہوانمنگ چھ سال قبل کشتی لڑتے ہوئے ایک داؤ کی زد میں آکر ایسا معذور ہوا کہ گردن سے نیچے پورا جسم مفلوج ہو گیا ۔ڈاکٹروں نے اس کے سر کے لیے نیا جسم تیار کرنے کی ٹھانی ہے ۔


تاہم چین میں ڈاکٹروں کے اس انوکھے اقدام پر دنیا بھر میں آواز اٹھ رہی ہے کہ چین سائنس کی اخلاقی حدود پار کر ر ہا ہے ۔


طبی ماہرین نے تو اس پیوند کاری کوفی الحال ناممکن قرار دے دیا ہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ نسوں کو ریڈھ کی ہڈی سے جوڑنا انتہائی مشکل ہے ۔ناکام ہونے پر مریض کی جان جا سکتی ہے ۔


ہربن شہر کے سرجن ڈاکٹر رین ژیاوپنگ نے امریکا میں سب سے پہلے ہاتھ کی پیوند کاری کا آپریشن سر انجام دیا تھا ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ آپریشن کیلیے ٹیم تیار کر رہے ہیں۔


انہوں نے پلان کیا ہے کہ دو جسموں سے دو سر علیحدہ کریں گے ۔اعضا عطیہ کرنے والے مرے ہوئے شخص کی خون کی نالیاں مریض کے جسم سے جوڑیں گے ۔گردن کو سہارا دینے کیلیے دھات کی پلیٹ لگائیں گے ۔


 

مزید خبریں :