پاکستان
15 جون ، 2016

ایان کو امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا

ایان کو امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا

پرندہ پھڑپھڑاکے رہ گیا، اڑان نہ بھر سکا، سوپر ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا، بیرون ملک جانے کے لیے کراچی ائیرپورٹ پہنچیں تو پنجاب حکومت کو مقتول کسٹم افسر کا مقدمہ یاد آگیا، امیگریشن حکام نے ایان علی کو نہیں جانے دیا۔


ایان علی کی نیّا ایک مرتبہ پھر پار ہوتے ہوتے رہ گئی، بدھ کو سندھ ہائی کورٹ نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا، اس کے ساتھ ہی ایان علی غیر ملکی پرواز 609 کے ذریعے دبئی جانے کیلئے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں، لیکن اس سے پہلے کہ ان کی پرواز اُڑان بھرتی، ایف آئی اے حکام درمیان میں آگئے۔


ایان کو امیگریشن کاؤنٹر پر لے جاکر آگاہ کیا کہ آپ کا نام ایک بار پھر ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، ایان علی نے امیگریشن کاؤنٹر پر سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے دیا جانے والا حکم نامہ بھی دکھایا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا، یوں سپر ماڈل دلکش چہرے پر ناپسندیدہ تاثرات لئے اپنے وکلا کے ہمرا واپس گھر چلی گئیں۔


دوسری جانب حکومت پنجاب نےایان علی کانام ای سی ایل پرڈالنےکیلئےوزارتِ داخلہ کوریفرنس بھیج دیا ہے۔ ریفرنس مقتول کسٹم انسپکٹراعجازمحمود کی بیوہ کی دائر کردہ رٹ کے جواب میں بھیجا گیا، جس میں ایان علی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔


 

مزید خبریں :