پاکستان
17 جون ، 2016

ڈاکٹر عاصم کے آصف زرداری کے متعلق انکشافات

ڈاکٹر عاصم کے آصف زرداری کے متعلق انکشافات

 


ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو کی دوسری قسط بھی آگئی ہے جس میں انہوں نے آصف زرداری کے امور کا مبینہ کچا چٹھا کھول دیا ہے اور دبئی، سوئٹزرلینڈ اور امریکا میں معاملات چلانے والوں کے نام اگل دیے ہیں تاہم ڈاکٹر عاصم کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ بیانات دباؤ ڈال کر لیے جا رہے ہیں۔


ڈاکٹرعاصم کی ویڈیوکی دوسری قسط پہلی سےزیادہ سنسنی خیزنکلی،سابق صدر کے دوست نے اس بارپاکستان سے امریکا تک آصف زرداری کے امور چلانے والوں کے نام اگل دیے ہیں۔


ڈاکٹر عاصم کے وکیل انور منصور کا کہنا ہے کہ خوف، حراست یا قید میں لیے گئے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،پہلی قسط میں ڈاکٹر عاصم نے اویس مظفر کا کچا چٹھا کھولا تھا، یہ تو واضح نہیں کہ تیسری قسط آئے گی یا نہیں لیکن قسط وار انداز سے ویڈیو کی ریلیز نے صورتحال دلچسپ ضرور کر دی ہے۔

مزید خبریں :