پاکستان
17 جون ، 2016

ووٹ کےتھیلےنہیں تھےتوحلقے کا نتیجہ کیسے بن گیا، عمران

ووٹ کےتھیلےنہیں تھےتوحلقے کا نتیجہ کیسے بن گیا، عمران

 


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ووٹ کےتھیلےنہیں تھےتوحلقہ کا نتیجہ کیسے بن گیا؟ شوکت خاتم اسپتال کو عوام نے بنایا وہی چلا رہے ہیں۔


عمران خان نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران بھی اسپتالوں پرحملہ نہیں کیا جاتا، چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ قومی مجرموں کا احتساب کریں۔


انہوں نے کہا کہ 2013ء میں تاریخی دھاندلی ہوئی، 5 تھیلےاب بھی گم ہیں، نواز شریف کے بغیر احتساب نہیں ہوسکتا، مجھے بھی ٹی او آرز میں شامل کیا جائے۔

مزید خبریں :