17 جون ، 2016
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مذہب ہر شخص کا ذاتی معاملہ ہوتا ہے اور ہر کسی کو اپنی منشا اورضمیر کے مطابق اپنا مذہب اختیار کرنے کا حق ہے۔
ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا ہے کہ ایمان اور مذہب کے خودساختہ ٹھیکداروں کو معلوم ہونا چاہیے کہ دین میں کوئی جبر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کالاش کی لڑکی کے ساتھ کھڑی ہے اور یہ اس کی اپنی مرضی ہے کہ وہ جس بھی مذہب کو اپنائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالاش واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں، کالاش کی لڑکی کو تحفظ فراہم کیا جائے اور غنڈوں کو سزائیں دی جائیں۔