پاکستان
17 جون ، 2016

کیلاش میں مذہب تبدیل کرنیوالی لڑکی عدالت میں پیش

کیلاش میں مذہب تبدیل کرنیوالی لڑکی عدالت میں پیش

 


چترال کےعلاقے کیلاش میں مذہب تبدیل کرنےوالی لڑکی مجسٹرِیٹ کی عدالت میں پیش ہوگئی، جہاں اس کا کہناتھا کہ اُس نےاپنی مرضی سےمذہب تبدیل کیا ہے۔


کیلاش ویلی کےعلاقے انیج سےتعلق رکھنے والی لڑکی 16سالہ رینا جمعے کو جج فضل ودود کی عدالت میں پیش ہوئی۔اپنےبیان میں ریناکاکہناتھاکہ وہ اُس نےاپنی مرضی سے مذہب تبدیل کیاہے،اس کےساتھ کسی بھی قسم کی زور زبردستی نہیں کی گئی۔


چترال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس نے مزید کہاکہ مذہب کی تبدیلی کےبعد وہ گھر جانا چاہتی تھی لیکن کمیونٹی کےافراد نےمشورہ دیاکہ اس وقت میں کم عمرہوں تو اپنے کیلاشی لباس میں رہوں، جب عاقل و بالغ ہوجاؤں تو غیرکیلاشی لباس استعمال کرسکتی ہوں۔


ریناکامزید کہناتھاکہ وہ پہلی لڑکی نہیں ہےکہ جس نےمذہب تبدیل کیاہےاس سے پہلےبھی کمیونٹی کےکئی افراد مذہب تبدیل کرچکےہیں، ویلی میں مختلف کمیونٹی کےافراد صدیوں سے ساتھ رہ رہے ہیں اوروہ چاہتی ہیں کہ یہ سلسلہ اسی طرح رہے اور علاقے میں فساد نہ پھیلے۔


پریس کانفرنس میں لڑکی کےوالد غلام محمد، چچا، کیلاشی لیڈر بیرام شاہ اوردیگرافراد بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :