17 جون ، 2016
اب شاہانہ کار رولز رائس بھی ڈرائیور کے بغیر چلے گی، معروف برطا نوی کمپنی رولز رائس نے خودکار نظام سے چلنے والی جدید کار متعارف کرادی، i, 25 سال بعد سڑکوں پر دوڑتی نظر آئے گی، سب کا دل للچائے گی۔
چمکتی،دمکتی، ایک اور عالیشان کار، معروف برطانوی کمپنی رولز رائز کا نیا شاہکار سامنے آ گیا،بغیر ڈرائیورکے چلنے والی یہ گاڑی باہر سے دیکھنے میں بھی شاندار اندر سے اتنی ہی آرام دہ ہے۔۔
برطانیہ کی لگژری آٹو موبائل کمپنی رولز رائزنے خود کار نظام سے مزین جدید ترین فیوچر کار متعارف کروا دی ہے۔ 103EXنامی یہ ڈرائیورلیس گاڑی خود کارانداز میں سڑک پر سفر کرتی ہے جسے آٹومیٹک موڈ میں سیٹ کر کے عالیشان اور پرسکون سفر کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
6میٹر لمبی ہائی ٹیک پرزہ جات کے استعمال سے تیار ہونے والی یہ الٹرا ایڈوانس کانسیپٹ کار12سیلنڈر انجن سے مزین ہے جس کی کنوپی اسٹائل کی چھت ہے جبکہ سیٹ ایک دلکش صوفے سے تبدیل کر دی گئی ہے۔
360ڈگری ریڈار نظام سے لیس اس شاندار کار میں فل ڈسپلے وِنڈ شیلڈ راستے میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں مطلع کرتی ہے، دلکش و منفرد ڈیزائن کی حامل اس کارکی دیدہ زیب لائیٹس سے لے کر پہیوں کی اسٹائلنگ، چمکتا سرمئی سلور رنگ، میٹ، ووڈن انٹیریئراور ڈیش بورڈاپنی مثال آپ ہیں۔
واضح رہے کہ1911 کوقائم ہونے والی نامور آٹو موبائل لگژری کمپنی رولز رائزنے اب تک لاتعدادگاڑیاں تیار کی ہیں جن کی دھوم نہ صرف دنیا کے کونے کونے تک پہنچی بلکہ کلاسی کار لورز کی اولین پسند بھی ہمیشہ سے رولز رائز رہی ہے۔