21 جون ، 2016
آج دنیا کے کئی شہروں میں لوگوں نے مختلف مقامات پر جمع ہو کر یوگا کی اور یہ دن منایا۔ بھارت کے شہر چندی گڑھ میں بھی ہزاروں لوگوں نے یوگا کی اور ان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شامل تھے۔
خود کو فٹ اور جوان رکھنا ہے تو یوگا روزانہ کرنا ہے، یہ بات بھارتی وزیراعظم مودی خوب سمجھتے ہیں،جب ہی تو یوگا بڑی مہارت سے کرتے ہیں۔
چندی گڑھ میں تیس ہزار افرا دکےساتھ مودی نے یوگا کا شاندار مظاہرہ کیا۔ مودی کا کہنا تھا کہ موبائل فون کی طرح یوگا کو بھی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔