پاکستان
28 جون ، 2016

وزیر اعلیٰ سندھ نے آج اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے آج اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

 


وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغوا، ممتاز قوال امجد صابری کے قتل ، امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔


وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجےطلب کیا ہے۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد، اپیکس کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر ہونے والی پیشرفت پر بات چیت ہوگی ۔


چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا، ممتاز قوال امجد صابری کے قتل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔


اجلاس میں کراچی آپریشن کو مزید تیز کرنے ، رینجرز اور پولیس کی بھرپور کارروائیوں کے لیے ضروریات پوری کرنے ، پولیس میں بھرتیوں سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

گزشتہ شب سندھ کابینہ کےاجلاس میں بھی صوبے میں امان و امان کی صورتحال امجد صابری کے قتل کے سلسلے میں تحقیقات میں پیشرفت اور اویس شاہ کی بازیابی کے لئے اب تک حاصل ہونے والی معلومات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اس سے قبل گزشتہ ہفتے کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر کور ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواتھا جس میں اجلاس کے شرکا کو دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان روابط پر بریفنگ دی گئی۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں