28 جون ، 2016
سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام تیسری بار ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔
ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق وفاقی سیکریٹری داخلہ اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہناتھا کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اس لیے عدالت کوئی حکم جاری نہ کرے ۔
عدالت نے ایان علی کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم آنے کے بعد معاملے کو دیکھا جائے گا۔