پاکستان
28 جون ، 2016

عوام اور ریاست کے درمیان فاصلہ بڑھ رہا ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار

عوام اور ریاست کے درمیان فاصلہ بڑھ رہا ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار

 


ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہناہے کہ اویس شاہ کا اغوا اور امجد صابری کے قتل سے ثابت ہوتا ہے کہ کراچی میں کوئی چیز ٹھیک نہیں ،عوام اور حکومت کے درمیان ہر گزرتے دن کے ساتھ فاصلہ بڑھ رہاہے۔


ایم کیوایم رہنماءفاروق ستار نے تین رکنی وفد کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سجاد علی شاہ سے ملاقات کی اوراویس شاہ کے اغواپراظہارافسوس کیا۔


انہوں نے ایم کیوایم کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نےکہا کہ حکومت اویس علی شاہ کو جلد بازیاب کرائے۔ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں سب بلا خوف خطر زندگی گزار سکیں۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں