28 جون ، 2016
بلوچستان میگا کرپشن کیس میں احتساب عدالت نے سابق سیکر ٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو پانچویں بار جبکہ خالق آباد میونسپل کمیٹی کے اکاؤٹینٹ کو چوتھی بار چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔
نیب کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میں واقع احتساب عدالت میں سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور اکاؤٹینٹ ندیم اقبال کو بکتر بند گاڑی میں پیش کیا گیا۔
نیب نے عدا لت سے دونوں ملزمان کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی استد عا کی جس پر عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے مشتاق رئیسانی کو پانچویں بار جبکہ ندیم اقبال کو چوتھی بار چودہ روزہ ریمانڈ پرنیب کےحوالے کردیا ہے ۔
نیب نے مشتاق رئیسانی کو کرپشن کیس میں 6مئی کو انکے گھر سے گر فتا ر کیا تھا جبکہ نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری ان کے گھر سے ہو ئی جہا ں سے نیب نے 65کروڑروپےسےزائد کی ملکی و غیرملکی رقم برآمد کی تھی۔
مشتا ق رئیسانی کیس میں سابق مشیر خزانہ سمیت متعدد ا ہم گرفتا ریا ں ہوئی ہیں ،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں اس کیس میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے، مشتاق رئیسانی کو سخت انتظا ما ت میں کورٹ میں پیش کیا گیا تھا ۔