28 جون ، 2016
پنجاب اسمبلی کےباہر قانون کے رکھوالےہی آپس میں اُلجھ پڑےاور تلخ کلامی کے بعد ان میں ہاتھاپائی ہو گئی،اعلیٰ حکام نےبعد میں ان کےدرمیان مصالحت کرا دی۔
پنجاب اسمبلی کےباہر قانون کے رکھوالوں کےدرمیان اس وقت ہاتھاپائی ہو گئی،جب اسپیشل برانچ کے ایک سادہ پوش انسپکٹر نےاسمبلی کےاحاطے میں جانے کی کوشش کی۔
پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی پر مامورایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ نےانہیں تلاشی کیلئےروکا تواسپیشل برانچ کےانسپکٹر غصے میں آگئے۔
دونوں میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہو گئی اورایس ایچ اوقلعہ گجر سنگھ نے انسپکٹر اسپیشل برانچ کا بازو مروڑ دیا،بعد میں اعلیٰ حکام دونوں کو ساتھ لے گئےاور ان میں مصالحت کرا دی۔