12 جون ، 2012
واشنگٹن … امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ نیند کی کمی کا موٹاپے اور غذاؤں کے انتخاب سے بڑا گہرا تعلق ہے۔ ماہرین کے مطابق نیند کی کمی کے باعث دماغ کا وہ حصہ متاثر ہوتا ہے جہاں عذاؤں کے انتخاب سے متعلق حس موجود ہوتی ہے۔ یہ بات کیلی فورنیایونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق میں کہی گئی ہے ۔دوران تحقیق لوگوں کے ایک گروپ کو ایک سیشن میں معمول کی نیند کے عمل سے گزاراگیا جبکہ دوسرے سیشن میں رات میں جب ان کی معمول کی نیند نہیں پوری ہوتی تو اس کے دماغ پر کیا اثرات ہوتے ہیں ان کا فنکشنل میگنیٹک امیجنگ (این ایم آئی) ا سکینر کے ذریعے معائنہ کیا گیا۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی کمی سے دماغی غذاؤں کے انتخاب کا عمل متاثر ہوتا ہے اور نیند میں کمی موٹاپے کا باعث بھی بنتی ہے۔