12 جون ، 2012
کراچی…بیرسٹرفروغ نسیم نے ملک ریاض کی پریس کانفرنس پرکہا ہے کہ ملک ریاض کاعدالت میں جمع کیا گیا بیان پریس کانفرنس سے مختلف ہے،جبکہ انہوں نے پریس کا نفرنس میں کسی قسم کا کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کیا ،ملک ریاض کے پاس ثبوت موجود ہیں تووہ پیش کریں۔یہ بہت اہم معاملہ ہے،جوکچھ بھی مواد ہے ایک ساتھ سامنے لایاجائے،عدلیہ کیخلاف باتیں ہورہی ہیں،پورے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔