پاکستان
12 جون ، 2012

ارسلان کیس ،معاملہ جوڈیشل کمیشن بھیج دیا جائے ،جسٹس وجیہہ

ارسلان کیس ،معاملہ جوڈیشل کمیشن بھیج دیا جائے ،جسٹس وجیہہ

کراچی…جسٹس(ر)وجیہہ الدین نے ملک ریاض کی جانب سے پریس کانفرنس اور اس میں اٹھائے گئے سوالات پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ سب تیاری گزشتہ3سال سے کی جارہی تھی، اور ناپ تول کر مناسب وقت دیکھ کریہ معاملہ اٹھایاگیاہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ عدالت کوصبروتحمل کامظاہرہ کرناچاہیے۔جسٹس(ر)وجیہہ الدین نے کہا کہ ملک ریاض کی حیثیت پیادے سے زیادہ نہیں،پریس کانفرنس میں آئین اورقانون کی دھجیاں بکھیری گئیں۔انہوں نے معاملے کو جوڈیشل کمیشن کے پاس بھیجنے کا مشورہ دیا ۔

مزید خبریں :