10 جولائی ، 2016
ماہرین کا کہنا ہے کہ کھمبی پروٹین کا سب سے بہترین اور سستا نعم البدل ہے، انسانی جسم کھمبی کے اجزاء کو با آسانی جذب کر لیتا ہے ،نشاستہ اور روغنیات کھمبی میں بہت کم مقدار میں ہوتی ہیں۔
کھمبی ہائی بلڈ پریشر اور دیگر امراض قلب کے مریضوں کیلئے بہت مفید ہے اس کی کچھ اقسام ایسی ہیں جو کینسر کے مریضوں میں قوت مدافعت بڑھاتی ہیں۔ کھمبی شوگر کے مریضوں کیلئے ایک حیرت انگیز دوا ہے، اس کے استعمال سے شوگر کے مریضوں کو دوہرا فائدہ ہوتا ہے یعنی ایک طرف سے انسولین مئوثر طور پر کام کرنے لگتی ہے ۔
کھمبی وزن میں بھی کمی نمایاں نظر آتی ہے، اس میں موجود معیاری پروٹین سے فولک ایسڈ نہیں بنتا اسی لئے مہروں کے درد اور گردے کے مریضوں کیلئے بہت مفید ہے اس کا مسلسل استعمال موٹاپے سے نجات دلاتا ہے اور کسی قسم کے نقصان کا خدشہ بھی نہیں ہوتا۔