پاکستان
11 جولائی ، 2016

16گولیاں کیوں چلائیں،تفتیش سے پتا چلےگا،انچارج سی ٹی ڈی

16گولیاں کیوں چلائیں،تفتیش سے پتا چلےگا،انچارج سی ٹی ڈی

 


سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمرخطاب نے کہا ہے کہ معاملہ اہلکاروں کی نالائقی ہوسکتاہے،بدنیتی نہیں، یہ بات تفتیش میں سامنےآئےگی کہ اتنی گولیاں کیوں چلائی گئیں۔


’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ عمرخطاب نے مزید کہا کہ گاڑی پرفائرنگ بدنیتی نہیں،نیک نیتی سےکی گئی،اس صورتحال میں کوئی بھی پولیس اہلکاراسی طرح کارروائی کرتا۔


ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کے تین جوان خود پیش ہوئے اور صورت حال کے متعلق بتایا،یہ دیکھنا ہے کہ سی ٹی ڈی والوں نے ذمےداری ادا کی یا نہیں، 16گولیاں چلانے کی کیا وجہ تھی یہ تحقیقات میں پتا چلے گا۔

مزید خبریں :