12 جولائی ، 2016
کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب ڈائو یونیورسٹی اوجھا کیمپس کے سامنے گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے،جس سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی میمن اسپتال میںداخل کر ا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہےجس گاڑی پر فائرنگ کی گئی وہ سپارکو کی ہے،جن میں ایک افسرا ور ایک ڈرائیور ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوئی ہے ۔
گاڑی پر دونوں اطراف سے فائرنگ کی گئی، تاہم جوابی فائرنگ سے ملزمان بھی زخمی ہو ئے۔