12 جولائی ، 2016
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت استغاثہ کی جانب سے گواہ پیش نہ کرنے پر ملتوی کردی۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے استغاثہ کی جانب سے گواہ پیش نہ کرنے پرسماعت یکم اگست تک ملتوی کی۔زہرہ شاہد قتل کیس میں سیاسی جماعت کے 4 کارکن گرفتار ہیں۔
گرفتار ملزمان میں راشد عرف ٹیلر،زاہد عباس زیدی،امتیاز عرف لمبا اور کلیم شامل ہیں۔زہرہ شاہد کو مئی 2013 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔