پاکستان
13 جولائی ، 2016

ایم کیو ایم متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت پر رضامند

ایم کیو ایم متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت پر رضامند

حکومت اور پیپلزپارٹی کا ایم کیو ایم سے رابطہ ہوا ہے ذرائع کے مطابق رابطہ کے نتیجے میں ایم کیو ایم متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت پر رضامندہوگئی ہے ۔


حکومت اور پیپلزپارٹی کا ایم کیو ایم سے رابطہ ہوا ہے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے آج متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی لیڈر فاروق ستار،خالد مقبول صدیقی ، میاں عتیق اور بیرسٹر سیف کی شرکت متوقع ہے۔


آصف علی زرداری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی نے لندن میں ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزراءکا اسلام آباد میں موجود ایم کیو ایم رہنماؤں سے رابطہ ہوا ہے ۔


اس سے قبل اپوزیشن کے آخری مشترکہ اجلاس اور ٹی او آرزکمیٹی کے آخری اجلاس میں ایم کیوایم شریک نہیں ہوئی تھی۔

مزید خبریں :