13 جولائی ، 2016
حب شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار ارشدپپو گروپ کا کمانڈر آغا جامی دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔
ڈی پی او لسبیلہ ضیاء مندوخیل کے مطابق خفیہ اطلاع پر شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں حب ، گڈانی ، ساکران اور وندر کی پولیس نفری نے حصہ لیا ۔
دوران آپریشن لیاری گینگ وار ارشدپپو گروپ کا کمانڈر آغا جامی اپنے دو ساتھیوں سمیت گرفتار ہوا۔ ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔