پاکستان
13 جولائی ، 2016

کشمیریوں کی شہادت پر مظفر آباد میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے

کشمیریوں کی شہادت پر مظفر آباد میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے

 


مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی شہادت اور بھارتی مظالم کے خلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پرمظفر آباد میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں ۔


مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی شہادتوں اوربھارتی مظالم کے خلاف سب سے بڑی ریلی مظفر آباد میں علامہ اقبال برج سے نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔


ریلی میر واعظ روڈ سے گزر کر اپر اڈہ کے مقام پر جلسے کی شکل اختیار کر گئی ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کا مسئلہ جنوب مشرقی ایشیا میں پائیدار امن کےلئے ضروری ہے ۔


بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کرکشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔


اس موقع پر دیگر چھوٹی بڑی تنظیموں کی جانب سے بھی ریلیاں نکالی گئی ۔


 

مزید خبریں :