پاکستان
13 جولائی ، 2016

وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن 2016 کے انتظامات مکمل کر لئے

وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن 2016 کے انتظامات مکمل کر لئے

 


وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن 2016 کے لیے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حج فلائیٹ آپریشن 3 اگست سے شروع ہوگاجو 4 ستمبر تک جاری رہے گا۔


حج فلائیٹ آپریشن میں چار ائیر لائنز شریک ہونگی جس میں پی آئی اے، سعودی ایئر لائنز، ایئر بلیو، شاہین ایئر شامل ہیں۔اس کے بعد حجاج کی واپسی کا عمل 17 ستمبر سے شروع ہوگا۔


عید الفطر کے فوری بعد تمام حاجی کیمپوں میں عازمین کی تربیت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :