13 جولائی ، 2016
مشتاق رئیسانی میگا کرپشن کیس میں احتساب عدالت نے کیس میں گرفتارایکسئن محکمہ مواصلات طارق علی اورکنٹریکٹر سہیل مجید کےریمانڈ میں مزید توسیع کردی۔
کرپشن کیس میں گرفتارایکسئن محکمہ مواصلات طارق علی اورکنٹریکٹر سہیل مجید احتساب عدالت میں پیش کیاگیا۔ طارق علی اور سہیل مجید پہلےہی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔
سماعت کے دوران نیب کی جانب سے عدالت سے دونوں ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے دونوں کے ریمانڈ میں چودہ روز کی مزید توسیع کردی۔
ریمانڈ میں توسیع کےبعد طارق علی اور سہیل مجید کو نیب حکام کےحوالے کردیا گیا اور کیس کی سماعت 26جولائی تک کےلئےملتوی کردی گئی۔
ایکسئیں طارق علی کےریمانڈ میں پانچویںبار جبکہ سہیل مجید کےریمانڈ میں چھٹی بار توسیع کی گئی ہے۔