پاکستان
13 جولائی ، 2016

کراچی کی مخدوش رہائشی عمارتیں

کراچی کی مخدوش رہائشی عمارتیں

 


کراچی میں اپنی چھت کا حصول جائیداد کی آسمان کو چھوتی ہوئی قیمتوں کے باعث مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہےشہر کی سینکڑوں عمارتیں انتہائی مخدوش ہیں لیکن عوام آج بھی ان میں رہنے پر مجبور ہیں۔


کراچی جیسے شہر میں ایک آشیانہ بنانا اب ہر کسی کے بس کی بات نہیں رہی ۔ مکانوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور لینڈ مافیا نے غریب کے لیے اپنی چھت کا حصول ایک بھیانک خواب بنادیا ہے۔سچ جانے تو عام آدمی اب صرف ہوائی قلعے ہی بنا سکتا ہے ۔


شہر کے مختلف علاقوں میں کئی خاندان اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر انتہائی مخدوش عمارتوں میں رہنے پر مجبور ہیں جو کسی بھی وقت سنگین حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔


محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارشوں کی پیشگوئی کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ایک بار پھر شہر کی تین سو سے زائد مخدوش اور ناقابل استعمال عمارتوں کو خطرناک قرار دے کر فوری خالی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔


مگر ایک عام آدمی کا سوال یہ ہے کہ جب تک حکومت عوام کو چار دیواری فراہم نہ کرے تو یہ بیچارے کہاں جائیں اور کس کے سہارے اپنا سائبان چھوڑیں۔۔؟؟


 

مزید خبریں :