13 جولائی ، 2016
پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری آج بابائے خدمت عبد الستار ایدھی کے انتقال پرتعزیت کے لئےجائیں گے ۔
پیپلزپارٹی کےذرائع کےمطابق بلاول بھٹوزرداری ،عبد الستار ایدھی مرحوم کی تعزیت کے لئے دوپہر ایک بجے کلفٹن کراچی سینٹر پہنچیں گےجہاں وہ عبد الستار ایدھی کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو خراج عقید ت پیش کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری،عبدا لستار ایدھی کی تعزیت کے بعد اسلام آبا د روانہ ہوجائیں گے۔