پاکستان
13 جولائی ، 2016

نوازشریف پر تنقید سے جمہوریت کو خطرہ ہوجاتا ہے، اعتزاز

نوازشریف پر تنقید سے جمہوریت کو خطرہ ہوجاتا ہے، اعتزاز

 


نوازشریف پر تنقید سے جمہوریت کو خطرہ ہوجاتا ہے، فوج کو بلانے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، اعتزاز احسن نے بتا یا کہ فوج کے حق میں پوسٹر لگانے والوں کو پکڑ لگا لیا جائے تو معاملہ خود حل ہوجائے گا۔


اعتزاز احسن ایک بار پھر حکومت پر برس پڑے، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف حکومت خود کو جمہوریت کا علمبردار سمجھتی ہے، ان پر تنقید کی جائے تو جمہوریت کو خطرہ ہوجاتا ہے۔


آرمی چیف سے متعلق لگائے گئے پوسٹرز پر رد عمل دیتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پوسٹرز لگانے والوں کو پکڑ لیںمعاملہ خود ہی حل ہوجائے گا۔


اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پوسٹرز بینرز سے سول سوسائٹی مارشل لاء کے دبائو کا شکار ہوجاتی ہے اور حکومتی کرپشن پر نہیں بولتی۔


ان کا کہناتھا کہ پوسٹرز لگانے والوں کی عدم گرفتاری سے یہ تاثر ملتا ہے کہ حکومت یہ خود ہی لگوا رہی ہے۔

مزید خبریں :