پاکستان
13 جولائی ، 2016

امریکی خاتون جسٹس نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دےدیا

امریکی خاتون جسٹس نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دےدیا

 


ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت میں ایک اور شخص سامنے آگیا امریکی سپریم کورٹ کی خاتون جسٹس نے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کو جھوٹا اور غیر مستقل مزاج قرار دےدیا۔ٹرمپ نے خاتو ن سے فوری معافی مانگنے اور استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔


سپریم کورٹ کی جسٹس Ruth Bader Ginsburg نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ میں ٹیکس ریٹرن سامنے نہ لانے کیلئے مستقل مزاج کا فقدان ہےان کاکہنا تھا کہ ٹرمپ کے دماغ میں جو آتا ہے بول دیتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی صدارت ملک اور سپریم کورٹ کیلئے ناقابل تصور ہوگی ، اگر وہ جیت گئے تو وہ نیوزی لینڈ چلی جائیں گی۔


جس کے جواب میں ٹرمپ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ Ginsburg کا دماغ چھوٹا ہے ۔ جھوٹا کہنے پر انھیں استعفیٰ دینا چاہیئے ۔

مزید خبریں :